حلیب فوڈز نے انوائرنمنٹ ایکسی لینس ایوارڈ جیت لیا

  حلیب فوڈز نے انوائرنمنٹ ایکسی لینس ایوارڈ جیت لیا

  



لاہور(پ ر) پاکستان کی معروف فو ڈ اینڈ بیوریج کمپنی حلیب فوڈز نے فوڈ کیٹگری میں 16واں سالانہ انوائرنمنٹ ایکسی لینس ایوارڈ جیت لیا ہے۔اِسے یہ ایوارڈ پاکستان میں ماحول کے تحفظ کے لیے پیش پیش رہنے پر دیا گیا ہے۔یہ ایوارڈ اس کے بھائی پھیرو اور رحیم یار خان میں واقع دو پلانٹس میں ماحول کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات اور ان کی صورت میں کمپنی کے ویژن اور اعلیٰ معیار کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔اس سنگ میل کے حاصل ہونے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حلیب فوڈز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، میموش خواجہ نے کہا، ”اس پرُوقار ایوارڈ کی صورت میں حلیب فوڈز کی دانشمندانہ سماجی مداخلت کا اعتراف کیا گیا ہے۔ ہماری کوششوں کو سراہنے، نت نئے اقدامات میں پیشرو کا کردار ادا کرنے اور ماحول پر مسلسل سرمایہ کاری کے لیے حوصلہ افزائی کرنے پرہم نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کے شکرگزار ہیں۔حلیب فوڈز قوم کو بااختیار بناتے ہوئے پائیدار ترقی کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔ڈیری انڈسٹری میں ایک رہنماکے طور پر، حلیب فوڈز کو پاکستان میں قوم کی تعمیرکے لیے کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔“نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کمپنیوں کے ماحولی تحفظ کے عمل اور طریقہ کار کا جائزہ لیتا ہے اور اس نے اپنی تشخیص اور مکمل جانچ کے بعد، حلیب فوڈز کو ماحول کے تحفظ اور صحت کے ضابطہ عمل کے لیے مقامی اور بین الاقوامی معیار کی تعمیل پر اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔

نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کی گورننگ باڈی اور پینل کے ممتاز ججوں نے حلیب فوڈز کے ترقی پسندانہ ویژن کو سراہا جس پر ماحول کے لیے مدد کی فراہمی کی صورت میں عمل کیا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں ایک بڑی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں کارپوریٹ سیکٹر، سماجی ترقی کے شعبے، غیر سرکاری تنظیموں اور بڑے میڈیا ہاؤسزسے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

سندھ کے چیف سیکریٹری، ممتاز علی شاہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

مزید : کامرس


loading...