نائب صدر لاہور چیمبر برطانیہ کے بارہ روزہ دورے پر روانہ
لاہور(نیوز رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر فہیم الرحمن سہگل برطانیہ کے بارہ روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، اس دوران وہ لندن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، بڑے انڈسٹریل پلانٹس کا دورہ کریں گے۔ اس کے علاوہ فہیم الرحمن سہگل مختلف تجارتی ایسوسی ایشنز کے دفاتر میں مقامی تاجروں سے ملاقات اور دوطرفہ تجارتی امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کریں گے۔ روانگی سے قبل لاہور چیمبر کے نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ برطانیہ کے دورے کا مقصد صرف تجارت و سرمایہ کاری کے مواقعوں کی تلاش ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک کی ساکھ بہتر کرنا اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں کے تاجروں کے ذریعے بین الاقوامی برادری کو پیغام دیا جائے گا۔
کہ پاکستان ایک پرامن ملک اور تجارت و سرمایہ کاری کے لیے بہترین جگہ ہے۔