ایس این جی پی ایل کی گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں
لاہور(نیوز رپورٹر) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی بڑی کارروائی، جوہر ٹاؤن کے قریب شادی وال گاؤں میں بڑے پیمانے پر گیس چوری پکڑی گئی۔تفصیلات کے مطابق جنرل منیجر ایس این جی پی ایل لاہور طیب فیصل اور چیف انجینئر عمران ورک کی ہدایات پر یو ایف جی ٹیم نے بلال اصغر کی سربراہی میں گیس چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جوہر ٹاؤن کے قریب شادیوال گاؤں میں بڑے پیمانے پر گیس چوری پکڑلی جہاں پر 1ڈایامیٹرگیس پائپ لائن سے ڈائریکٹ بائی پاس کے ذریعے گیس چوری کر کے 70گھروں کو فراہم کی جا رہی تھی۔دریں اثناء سمن آبادپکی ٹھٹھی میں بھی گیس چوری کرنے پر پانچ گھریلو صارفین کے خلاف کارروائی کی گئی۔ایس این جی پی ایل کی دونوں کارروائیوں کے دوران رہائشیوں کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی تاہم ایس این جی پی ایل کی ٹیم نے بغیر کسی دباؤ کے اپنی کارروائیاں مکمل کیں اور تمام غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دئیے۔ ایس این جی پی ایل نے دونوں کارروائیوں میں گیس چوری کی مدمیں بالترتیب0 2لاکھ اور 3لاکھ روپے کا کیس بنا کر ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں درخواستیں جمع کروا دی ہیں۔