ہوا وے اور سعودی ریلوے کمپنی میں معاہدے پر دستخط

  ہوا وے اور سعودی ریلوے کمپنی میں معاہدے پر دستخط

  



لاہور(پ ر) سعودی ریلوے کمپنی(SAR) نے ملک میں اسمارٹ ریلوے شروع کرنے اور ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے انفارمیشن اور کمیونیکیشنز ٹیکنالوجی(ICT) کے ممتاز عالمی فراہم کنندہ،ہواوے کوشراکت دار کے طور پر منتخب کیا ہے۔دونوں کمپنیوں نے شراکت داری شروع کرنے کے لیے مفاہمت کی ایک اہم یاد داشت پر دستخط کر دیئے ہیں۔دستخط کرنے والوں میں SAR کے سی ای او، ڈاکٹر بشار الملک اور ہوا وے ٹیک انویسٹمنٹ سعودی عرب کے سی ای او،ڈینس زانگ شامل تھے۔اس نئی شراکت داری کے ذریعے ایس اے آر اور ہواوے اگلی جنریشن کے ریلوے نیٹ ورک ایپلیکیشن،رابطوں کو انٹرنیٹ سے منسلک کرنے،مصنوعی ذہانت اور ایس اے آر کے ریلوے نیٹ ورک میں کلاؤڈ سروسز اور 5G متعارف کرنے سمیت اسمارٹ ریلوے کو ڈیزائن کرنے اور جدید بنانے کے لیے مل جل کر کام کریں گے۔اس تعاون میں جدید ریلوے آئی سی ٹی سلوشنز کے لیے تربیت اور معلومات کی منتقلی شامل ہو گی،جس سے ایس اے آرکو پورے سعودی عرب میں اعلی معیار کی قابل بھروسہ ریلوے خدمات فراہم کرنے کے قابل بنایا جائے گا۔

مزید : کامرس


loading...