انرجی اور فشریز سیکٹرکیلئے 7ارب 66کروڑ روپے سے زائد کی منظوری

    انرجی اور فشریز سیکٹرکیلئے 7ارب 66کروڑ روپے سے زائد کی منظوری

  



لاہور (نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2019-20   کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے چوتھے اجلاس میں انرجی اور فشریز سیکٹرز کی 3 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 7 ارب 66 کروڑ 67 لاکھ 96 ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی حبیب الرحمن گیلانی نے کی جبکہ نگران سیکرٹری پی اینڈ ڈی بابر امان بابر سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے چوتھے اجلاس میں جن ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں عالمی ادارے کے تعاون سے پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سرکاری اداروں میں بجلی کی بچت کے منصوبے کیلئے 35کروڑ 75 لاکھ 40 ہزار روپے، جھینگو کی پیداوار کے پائلٹ کلسٹر ڈویلپمنٹ منصوبہ کیلئے 3 ارب 69 کروڑ 55 لاکھ 26 ہزار روپے اور مچھلی کی پیداوار کو بڑھانے کے سلسلہ میں کلچر کلسٹر ڈویلپمنٹ منصوبہ کیلئے 3 ارب 61 کروڑ 37 لاکھ 30 ہزار روپے شامل ہیں۔

مزید : کامرس


loading...