پی اینڈ جی پاکستان کا اعلان‘سیف گارڈ صابن یورپ کو برآمد

 پی اینڈ جی پاکستان کا اعلان‘سیف گارڈ صابن یورپ کو برآمد

  



کراچی (پ ر)  سیف گارڈ جو کہ P&G  پاکستان کا برانڈ اور ایک معروف اینٹی بیکٹیریل صابن ہے، پی اینڈ جی کے ایک اعلان کے مطابق اب یورپ کے 20  سے زائد ممالک کو برآمد کیا جارہا ہے۔پاکستانی مارکیٹ کی خدمت و فراہمی کے لئے100  فی صد مقامی طور پر تیار کردہ سیف گارڈ صابن فخریہ طور پر انتہائی اعلیٰ معیار کا عالمی طور پر محفوظ صابن ہے،جو ملک سے برا ٓمد کیا جارہا ہے اور تخمینے کے طور پر اس کی برآمد ملک کے قومی خزانے میں 10  ملین امریکی ڈالر سے زائد کا حصہ ڈالے گی۔پی اینڈ جی کی اس ڈیولپمنٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے پی اینڈ جی پاکستان کے نائب صدر، سمیع احمد، نے کہا:”یہ ہمارے مقامی آپریشنوں کے لئے اہم سنگ میل ہے۔ پاکستان میں ہمار ا پلانٹ پی اینڈ جی کی دنیا کے ان چند مقامات میں سے ایک ہے جہاں سیف گارڈتیار اور برآمد کیا جاتا ہے، اور یہ واحد سائٹ ہے جہاں سے پی اینڈ جی یورپ  کے لئے سیف گارڈ حاصل کررہا ہے۔  20  سال پہلے حب میں ہمارے صابن مینوفیکچرنگ پلانٹ کے قیام کے بعد، اس پلانٹ نے پاکستان کے صارفین کو اعلیٰ و معیاری مصنوعات سے خدمات فراہم کی ہیں جس سے نہ صرف پاکستانی عوام کی روزمرہ زندگی میں بہتری آئی ہے بلکہ یہ اب اہم ایکسپورٹ پراڈکٹ بھی بن چکا ہے۔“پی اینڈ جی کا پاکستان سے ان یورپی مارکیٹوں کو سیٖف گارڈ برآمد کرنے کا فیصلہ قواعد و ضوابط اور پیداوار کی قیمت پر مبنی ہے، جو پاکستان میں اپنے پلانٹ پرپیداوار کے لئے ان ممالک کو برآمد کی مطلوبہ کارکردگی اور لاگت کی مسابقت حاصل کرتا ہے۔پاکستان سے یورپی مارکیٹوں کو سیف گارڈکی برآمد سے پی ا ینڈ جی پاکستان کی معیشت میں مزید اہم کردار ادا کر رہا ہے، جو کہ ملک کی مجموعی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے حکومتی اقدامات کو تقویت دینے کی ایک کڑی ہے۔پی اینڈ جی اپنی مقامی پیداواری صلاحیت کو توسیع دیتے ہوئے ملک میں قابلِ قدر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری لایا۔  25 سال سے زیادہ عرصے سے، پی اینڈ جی پاکستان صارفین کو اعلی معیار کی مصنوعات کے ساتھ خدمات فراہم کررہا ہے، اور پاکستان کی بہترین صلاحیتوں کو فروغ دینے اور کاروباری رہنماؤں کی ترقی کے لئے مقررہ اثاثوں میں  150 ملین ڈالر سے زیادہ سرمایہ کاری کی۔ 

حکومتِ پاکستان کی جانب سے اگلے پانچ برسوں میں 10  ملین نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کی حکمتِ عملی کے تحت پی اینڈ جی نے اس بات پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے ملازمین کی صلاحیتوں کی بہتری پر خاص تو جہ دی اور براہ راست و بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔گزشتہ کئی برسوں سے پی اینڈ جی نے مقامی قابلیت کو بھرپور ترقی دی اور اسے کمپنی کی ادارہ جاتی ثقافت کو فروغ دینے کے سلسلے کام کیا اور اسے اپنی ترقی کا ذریعہ بنایا۔ پی اینڈجی کی سرمایہ کاری ملک میں سوشیو۔اکنامک بینیفٹس کے تحت   6,000 سے زیادہ روز گار کے مواقع براہ راست اور بالواسطہ مقامی سپلائر بیس کی ترقی کے لئے پیدا کئے، جس کے نتیجے میں کئی ملین ڈالر کی مقامی قدر میں اضافہ ہوا۔5 اگست، 1991 کو اس کی پہلی ترسیل کے بعد سے، پی اینڈ جی کا شمار ملک کی سر فہرست تیزی سے ترقی ہوئی کمپنیوں میں ہوا جوپاکستان کے صارفین کے لئے عالمی سطح پر کامیاب برانڈز بناتی ہے۔پی اینڈ جی کی صارفین کو بہت بہتر قیمت پر اعلیٰ و معیاری اشیاء کی فراہمی پر توجہ مرکوزہے، کمپنی کی جانب سے پیش کئے جانے تمام عناصرمیں نمایاں طور پر صارفین کی قدر، برانڈ اور مواصلات اور ریٹیل پرعملدرآمد کے لئے مصنوعات اور پیکیجنگ شامل ہے۔

مزید : کامرس


loading...