باجوڑ میں 20جولائی کوالیکشن کے موقع پر اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد

باجوڑ میں 20جولائی کوالیکشن کے موقع پر اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باجوڑ(نمائندہ خصوصی) باجوڑ میں 20جولائی کوالیکشن کے موقع پر اسلحہ کی نمائش پر پابندی سمیت دیگر اقدامات اُٹھانے کا اعلان، ضلعی انتظامیہ باجوڑ نے 20جولائی کوالیکشن کے موقع پر اسلحہ کی نمائش اور افغان مہاجرین کے باجوڑ داخلے پر پابندی لگادی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ پیر شہاب علی شاہ نے رپورٹ دیاہے کہ چند شرپسند عناصر 20جولائی کو باجوڑ میں ہونیوالے صوبائی انتخابات کے موقع پر امن وامان کے صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں اور انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو درجہ ذیل اقدامات اُٹھانے کی سفارش کی ہیں۔جس کے بنیاد پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود نے درجہ ذیل چیزوں پر دفعہ 144نافذ کرکے پابندی عائد کردی ہے۔ جن میں واک چاکنگ پر مکمل پابندی ہوگی، موٹرسائیکل کے ڈبل سواری پر پابندی، لوگوں کو تشدد پر اکسانے والے نعروں پر پابندی، اسلحہ کی نمائش پر پابندی، ازان اور جمعہ کے خطبہ کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی، قابل اعتراض مواد پر پابندی، پیڑول مٹی کے تیل اور دیگرخطرناک تیل کے کھلے عام فروخت پر پابندی ہوگی، وہ کیمیائی مواد جو انسانی زندگی کیلئے خطرناک ہیں پر بھی پابندی ہوگی جبکہ اس کے علاوہ افغان مہاجرین کے ضلع میں داخلے پر بھی پابندی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے درجہ بالا اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور یہ نوٹیفکیشن آج سے ایک ماہ تک نافذ العمل رہیگا۔اور اس کے خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف دفعہ 188پی پی سی کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید :

صفحہ اول -