چارسدہ میں نانبائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت بڑھا دی

چارسدہ میں نانبائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت بڑھا دی

  



چارسدہ(بیو رو رپورٹ)چارسدہ کے تحصیل بازار میں نا ن بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے روٹی کی قیمت بڑھا دی گئی ہے لیکن روٹی کا وزن میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے،عوام نے انتظامیہ سے کم وزن روٹی تیار کرنے والے نان بائیو ں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتہ پشاور میں نان بائی ایسو سی ایشن کے ہڑتال کے بعد پشاور کے ڈپٹی کمشنر نے نان بائی ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کے دوران روٹی کا وزن 140گرام سے بڑھا کر 190گرام اور قیمت 10روپے سے بڑھا کر 15روپے کر دی ہے جس پر چارسدہ کے نان بائیو ں نے بھی عمل درآمد کرکے روٹی کی قیمت10روپے سے بڑھا کر 15روپے کر دی ہے لیکن ورٹی کی وزن میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے۔ اس حوالے سے عوام نے ڈپٹی کمشنر سے زیادہ قیمت اور کم وزن روٹی فروخت کرنے والے نان بائیوں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ پیش کیا ہے۔یاد رہے کہ پٹی کمشنر پشاور کی جانب سے روٹی کی وزن اور قیمت بڑھانے کا فیصلہ ضلع پشاور کے لئے کیا گیا تھا لیکن چارسدہ کے ضلعی انتظامیہ کی کوتاہی کی وجہ سے چارسدہ کے نان بائیو نے روٹی کی قیمت میں خو د ساختہ طور اضافہ کرکے روٹی کی وزن میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...