شانگلہ میں مون سون کی بارشیں جاری ،موسم خوشگوار

شانگلہ میں مون سون کی بارشیں جاری ،موسم خوشگوار

  



الپوری¿( ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ میں مون سون بارشوں وقفے وقفے سے جاری، موسلادھار بارشوں سے موسم کو خوشگوار بنا دیا ۔بارشوں کے بعد وادی شانگلہ بھر کے سیاحتی مقامات میں سیاحوں کی امد میں اضافہ۔ وادی میں ےخ بستہ ہواﺅں سے سیاح لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔ سیاحتی مقامات پر سہولیات کے فقدان نے سیاحوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ۔ بارشوں کے بعد لائن سلائیڈنگ سے الپوری تا بشام ،الپوری تا خوازہ خیلہ سمیت دیگر سڑکوں پر جگہ جگہ سلائیڈنگ ، این ایچ اے منظر عام سے غائب ، امد و رفت میں مشکلات ،ضلعی انتظامیہ بے بس تماشائی۔دوران بارش موبائیل سگنلز بھی ڈراپ ہوجاتے ہیں۔ بالائی علاقوں میں ژالہ باری سے مکئی کے فصل ، باغات کو شدید نقصان پہنچا ہیں ۔موسلادھار بارشوں کے بعد الپوری کے لوی خوڑ، کانا کے خان خوڑ سمیت آمنوی خوڑ ودیگر دریاﺅں اوربرساتی نالوں میںطغیانی آگئی ہے- مسلسل بارشوں کی وجہ سے مین سڑکوں سمیت لنک سڑکوں پر سلائیڈنگ بعض مقامات پر سڑکوں کی پھسلان ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا ہیں۔ شانگلہ ضلع بھر اور مضافاتی علاقوں میں وقفے وقفے کیساتھ جاری بارشیں تھم نہ سکی، ادھر مسلسل بارشوں کے بعد شانگلہ کی سیاحتی مقامات ےخ تنگی ، شہیدی سر ، شانگلہ ٹاپ ، چڑھ تنگے ماچاڑ ، اجمیر ،بہادر سر ، غاخے سر سمیت کئی دیگر مقامات پر سیاحوں کی امد میں نماےاں اضافہ ہوا ہے ، بارشوں کے بعد وادی میں ےخ بستہ ہواﺅں نے سیاحوں کے دل شانگلہ کی طرف موڑ لئے، سیاح لطف اندوز مگر سیاحتی مقامات میں سہولیات کی فقدان پر یشان نظر آرہے ہیں ،حکومت سے شانگلہ کے سیاحتی مقامات تک بہ اسانی رسائی و موٹلز، ریسٹورنٹس ،پارکس اور دیگر سہولیات دینے کا مطالبہ۔۔

مزید : صفحہ اول


loading...