لوئراور کزئی: شادی کی تقریب میں مکان کی چھت گرگئی، بچوں سمیت 8ہلاک، 30زخمی

لوئراور کزئی: شادی کی تقریب میں مکان کی چھت گرگئی، بچوں سمیت 8ہلاک، 30زخمی

  



ہنگو(بیورورپورٹ)لوئر اورکزئی میں شادی کی تقریب کے دوران مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے بچوں سمیت 8افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطا بق جمعرات کو لوئر اورکزئی کے علاقے لیڑہ میں شادی کی تقریب کے دوران ایک مکان کی چھت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے،پولیس نے حادثے میں 8افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے،پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 30 سے زیادہ ہے جنہیں طبی امداد کے لیے مشتی میلہ اور کلایا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

لوئر اورکزئی

مزید : صفحہ اول


loading...