نوشہرہ میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سراپا احتجاج

  نوشہرہ میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سراپا احتجاج

  



 نوشہرہ(بیورورپورٹ)ملک بھر کی طرح ضلع نوشہرہ میں بھی آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کلرک برادری سراپا احتجاج بن گئے ڈی ای او محکمہ تعلیم ضلع نوشہرہ کے دفتر میں احتجاجی جلسہ منعقد کیاگیا جس میں ضلع بھر کے کلرکوں نے شرکت کی جلسے کے شرکاء کی قیادت صدر ایپکا نوشہرہ محمدادریس ہاشمی، جنرل سیکرٹری حافظ اکرام الحق، غلام سرور، شفت اللہ، ابرار بابر، مسافر، عبدالعزیز، جاویدخان اور دیگر نے کی اپیکا ضلع نوشہرہ کے صدر ادریس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے وفاقی وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید، وفاقی وزیرپارلیمانی امور علی محمدخان اوروفاقی پارلیمانی سیکرٹری زین قریشی کے ذریعے ایپکا قائدین سے ملاقات کرکے چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کرنے کا وعدہ کیاتھا لیکن بجٹ میں اس کے برعکس فیصلے کئے گئے جس کی وجہ سے اپیکا حالیہ بجٹ کو مسترد کرتی ہے اور مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رکھے گی۔

مزید : صفحہ اول