حکومت ریلو ے انفراسٹر کچر کی اپ گریڈیشن کیلئے پرعزم: وزراء

حکومت ریلو ے انفراسٹر کچر کی اپ گریڈیشن کیلئے پرعزم: وزراء

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) موجودہ حکومت ریلوے انفراسٹرکچر کی بحالی، اپ گریڈیشن اور لوگوں کو معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ ایم ایل ون منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے گا جس سے ریلوے کی سپیڈ اور معیار میں بہتری آئیگی۔ یہ بات وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار اور وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید کے درمیان جمعرات کو اسلام آباد میں ہو ئی۔ ملاقات میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن، سیکرٹری ریلویز اور دونوں وزارتوں کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی کاکہنا تھا ایم ایل ون ایک نہایت اہم منصوبہ ہے اور جو سی ڈی ڈبلیو پی نے بعض شرائط کیساتھ منظور کر لیا تھا۔ ملاقات میں منصوبے کے مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید نے کہا ریلوے کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جس میں لوگوں کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی، ریلوے انجنوں کی اپ گریڈیشن اور نئی ٹرینوں کو شروع کرنا بھی شامل ہیں۔ اجلاس کے دوران ریلویز سے متعلق مختلف منصوبوں پر بھی بات ہوئی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...