ملک میں امن کاقیام افغانستان میں قیام امن سے مشروط ہے، شہریار آفریدی

ملک میں امن کاقیام افغانستان میں قیام امن سے مشروط ہے، شہریار آفریدی

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیربرائے ریاستی وسرحدی امورونارکوٹیکس شہریارآفریدی نے کہاکہ پاکستان میں امن افغانستان میں امن کے قیام سے مشروط ہے، اپنے محدودوسائل سے 40سال سے افغان مہاجرین کی فقیدالمثال خدمت کررہے ہیں،افغانستان ایک خود مختارریاست ہے مل بیٹھ کراپنے مسائل خودحل کریں، اب وقت آگیاہے کہ افغانستان کے نوجوان اپنے روشن مستقبل کیلئے خودفیصلہ کرے اور اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان اورہندوستان کیلئے پاکستان فضائی راستہ بحال کردیاہے اور16لاکھ افغان مہاجرین کوبینک اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دیدی جواس بات عکاسی کرتاہے کہ پاکستانیوں کے دل افغان بھائیوں کیلئے دھڑکتے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے افغان مہاجرین کیمپ خزانہ،پشاورمیں افغانی مہاجرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرنیشنل سیکورٹی ایڈوائرزبرائے افغانستان صدرسروراحمدزئی نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔وفاقی وزیرشہریارآفریدی نے کہاکہ مہاجرین کیمپس میں افغان بھائی بہنوں کوجن مشکلات کاسامناہے خواہ وہ صحت،تعلیم، افغان کمشنریٹ یابجلی کے ہوں کوترجیحی بنیادوں پران مشکلات کوختم کریں گے اورہرممکن سہولت فراہم کریں گے۔انہوں نے کہاکہ دشمن پاکستان اورافغانستان کے مابین نفرت پھیلانے کی ناکام کوشش کررہاہے مگردشمن یادرکھیں وہ جتنانفرپھیلانے کی کوشش کریگاپاکستان اس سے کہیں زیادہ افغان بہن بھائیوں سے محبت کریگا۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنی روٹی افغان بھائیوں کیساتھ تقسیم کررہے ہیں مگران سے دوباتیں کہنا چاہتاہوں ایک یہ کہ افغانستان کی سرزمین کبھی پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہواوردوسری بات یہ پاکستان کے عوام،فوج اور جھنڈے کی عزت پرکبھی ہم سمجھوتہ نہیں کریں گے،ہمارے دروازے افغان بھائیوں کیلئے بلادربان کھلے رہیں گے۔شہریارآفریدی نے کہاکہ ہم ہمسایوں سے برابری کے تعلقات چاہتے ہیں اورامن کے خواہاں ہیں مگرہمارے اس خواہش کوکبھی کمزورنہ سمجھاجائے ورنہ پاکستان کا بچہ بچہ شہادت کاطلبگارہیں،انشاء اللہ اب اس خطے میں امن کاسورج طلوع ہونیوالاہے،بغض،کینہ، حسداور بدنیتی کوختم کرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان افغان بہن بھائیوں کی عزت اوروقارپرکبھی سودابازی نہیں کریگا،افغان شہری افغانستان میں ایسے حالات بنائے کہ پاکستان کیخلاف کوئی بات کرنے کی ہمت نہ کریں۔افغانستان کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزرسروراحمدزئی نے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 40سال سے پاکستان نے اپنے دل میں جگہ دی ہے جس پرہم انکے مشکورہیں،وزیراعظم عمران خان اوروفاقی وزیرسیفران شہریارآفریدی کی افغان بہن بھائیوں کیلئے خدمات اوراقدامات کوافغان حکومت قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے قلیل مدت میں افغانستان کے عوام کے جومسائل حل کئے ہیں وہ لائق تحسین ہیں اورعمران خان نے جووعدے افغانستان کے عوام سے کئے تھے وہ تکمیل کے مراحل میں ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...