پشاور،یونیورسٹی روڈ پر نکاسی اب کا ناقص نظام،سڑک تالاب میں تبدیل

پشاور،یونیورسٹی روڈ پر نکاسی اب کا ناقص نظام،سڑک تالاب میں تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور یونیورسٹی روڈ پر بارش کا پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے جسکی وجہ سے گاڑیوں کی امدورفت میں دقت کا سامنا کرنا پڑتاہے جبکہ سڑکوں پر پانی کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو بھی مشکل مشکل درپیش رہتی ہے۔تٖفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بارشوں کی وجہ سے پشاور کے علاقہ یونیورسٹی روڈ پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوا ہے جبکہ بی آر ٹی کی تعمیراتی کام کی وجہ سے ٹریفک جام پہلے سے ہی مسلہ تھا تاہم بارش کے بعد نکاسی کا نطام نہ ہونے اور سڑک ٹوٹ پوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر پانی کھڑا رہتا ہے جو کسی تالاب کا منظر پیش کرتا ہے جبکہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی امد و رفت اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔