ڈیرہ پولیس کا مختلف کارروائیوں کے دوران اسلحہ ومنشیات برآمد، ملزمان گرفتار

ڈیرہ پولیس کا مختلف کارروائیوں کے دوران اسلحہ ومنشیات برآمد، ملزمان گرفتار

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈیرہ پولیس نے ماہ جنوری2019سے جون2019کے چھ ماہ کے دوران مختلف کاروائیوں کے دوران30کلو بارودی مواد،6دستی بم سمیت بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ، منشیات برآمد کی، 586مجرمان اشتہاری گرفتار کرلئے، سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب3دہشتگرد پولیس مقابلوں میں مارے گئے۔ پولیس عوام کی جان و مال، عزت و آبرو کی حفاظت جان پر کھیل کر کرے گی، ڈی پی او سلیم ریاض۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسرکیپٹن (ر) فیروز شاہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم ریاض کی نگرانی میں ڈیرہ پولیس نے ماہ جنوری2019سے ماہ جون 2019کے چھ ماہ کے دوران سماج دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران30کلو بارودی مواد، 6دستی بم برآمد کئے۔ ضلع بھر میں 425سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کئے گئے،2018 مشکوک افراد گرفتار ہوئے، ان آپریشنز کے دوران 40مجرمان اشتہاری گرفتار ہوئے،27کلاشنکوف،4کلاکوف، 77رائفلز، 191بندوق، 204پستول، ایک برین گن اور5927مخلتف بور کے کارتوس برآمد کئے، 32304گھروں کی چیکنگ کی گئی،234 گھر مالکان کیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔ 5295مرتبہ ہوٹلوں کی چیکنگ کی گئی۔81کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کئے گئے، 5295 مرتبہ بس اڈوں کی چیکنگ کی گئی اور ناقص سیکورٹی پر81کیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔ اسی طرح 11727ھساس مقامات کی چیکنگ کے دوران119کیخلاف مقدمات درج کیئے گئے، پاک فوج اور پولیس نے مشترکہ طور پر43سرچ اینڈ سڑؤٹرائیک آپریشنز کئے، 34مشکوک افراد گرفتار کئے گئے، ایک مجرم اشتہاری کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایک کلاشنکوف، 2بندوق،2پستول اور61کارتوس برآمد کئے۔ 3956 سنیپ چیکنگ کی گئیں، 853مشکوک افراد کو حراست میں گیا،42اشتہاری ملزمان گرفتار ہوئے،11کلاشنکوف، 2کلاکوف، 9رائلفز، 76بندوق، 198پستول اور3203کارتوس برآمد ہوئے۔ 2افغان باشندے بھی دھر لئے گئے۔ لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر105مقدمات درج کئے گئے اور105ملزمان گرفتار ہوئے، 586مجرمان اشتہاری گرفتار کئے گئے، اس دوران168کلو گرام چرس، 295گرام افیون، 19کلو ہیروئن، 26گرام آئس اور216بوتل شراب برآمد کی گئی۔ دہشتگردوں کیخلاف آپریشنز کے دوران مخلتلف پولیس مقابلوں میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر دہشتگرد حملے میں شامل مطلوب دہشتگرد سمیت3دہشتگرد پولیس مقابلوں میں مارے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم ریاض نے میڈیا کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ کسی کو امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت ہرگز نہیں دینگے، قانون کے مطابق ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...