پشاور میں مون سون بارشوں کا پہلا مرحلہ آج سے شروع ہوگیا
پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور میں مون سون بارشوں کا پہلا مرحلہ اج سے شروع ہوگیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور اور اسکے گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ پشاور میں صبح سویرے سے ابھی تک0.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہیں جو کل تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں اج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے