اساتذہ یونین انتخابات، ملگری استاذان اوراے ٹی اے(ترنابی) کا مالاکنڈ میں اتحاد

اساتذہ یونین انتخابات، ملگری استاذان اوراے ٹی اے(ترنابی) کا مالاکنڈ میں ...

  



بٹ خیلہ (بیورورپورٹ) اساتذہ یونین انتخابات۔ ملگری استاذان اوراے ٹی اے(ترنابی) کا مالاکنڈ میں اتحاد۔ اتحاد اساتذہ کے نام سے پینل تشکیل۔تفصیلات کے مطابق: اساتذہ ا یونین نتخابات میں بھر پور حصہ لینے کیلئے ملگری استاذان اوراے ٹی اے(ترنابی) نے مالاکنڈ کی سطح پراتحاد کرکے اتحاد اساتذہ کے نام سے پینل تشکیل دے دیا ہے اور حکیم خان کو اتحاد کی جانب سے متفقہ ضلعی صدارت جبکہ امیر غزن اتمان خیل ضلعی جنرل سکرٹری شپ کیلئے امیدوار نامزد کردئے ہیں۔ تحصیل درگئی کی صدارت کیلئے اتحاد کی جانب سے حاجی احسان اللہ جبکہ تحصیل جنرل سکرٹری شپ کیلئے نثار احمد کو نامزد کردیا گیا۔اتحاد اساتذہ مالاکنڈ نے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرانے کیلئے نامزد امیدواروں کو پر ہجوم جلوس میں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچا کر کاغذات نامزدگی جمع کرادئے اس سے قبل اتحاد اساتذہ مالاکنڈ کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نامزد امیدوار ضلعی جنرل سکرٹری امیر غزن اتمان خیل، نوشاد خان، دیر نواب خان، حاجی احسان اللہ، نثار احمد، خائستہ محمد تراب، مسلم خان اور دیگر نے کہا کہ اساتذہ کے یونین انتخابات میں اساتذہ حقوق کے حصول کیلئے منظم جدوجہد کیساتھ شریک ہورہے ہیں اور اساتذہ کے تمام دیرینہ مطالبات اور مسائل کے حل کیلئے حسب سابق جدوجہد جاری رکھیں گے۔ مقررین نے اساتذہ یونین انتخابات میں سیاسی آلہ کار بننے کی بجائے اساتذہ حقوق، ٹائم سکیل، ایس ایس ٹی اپ گریڈیشن سمیت تمام حل طلب مسائل کے حل کیلئے ووٹ ڈالنے پر زور دیا اور کہا کہ اتحاد اساتذہ مالاکنڈ کے نامزد امیدواروں نے ہر سطح پر ماضی میں بھی اساتذہ کی بے لوث خدمت کی ہے اور حقوق پر سودہ بازی نہیں کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر