سینیٹر مولانا عطاء الرحمان 20 جولائی کو زین العارفین شہید کانفرنس سے خطاب کرینگے

سینیٹر مولانا عطاء الرحمان 20 جولائی کو زین العارفین شہید کانفرنس سے خطاب ...

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) کل 20جولائی کو زین العارفین شہید کانفرنس سے جے یو آئی خیبر پختون خوا کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمان خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق: کل 20جولائی کو جے یو آئی مالاکنڈ کے زیر اہتمام درگئی میں منعقدہ زین العارفین شہید کانفرنس سے جے یو آئی خیبر پختون خواء کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطا الرحمان خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ دیگر مقررین میں جے یو آئی ضلع مالاکنڈ کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ، ضلعی جنرل سکرٹری مولانا سلمان تاثیر خان، جید عالم دین مولانا خورشید احمد صدیقی، مولانا فضل اللہ شاہ اور دیگر شامل ہیں۔ ضلعی سکرٹری اطلاعات فضل وہاب عارف کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کانفرنس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور ضلع بھر کے تمام علماء کرام اور جے یو آئی کے کارکنان اس میں شریک ہوں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...