مردان کے شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کیخلاف نادرا سے جواب طلب

مردان کے شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کیخلاف نادرا سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کی جسٹس مس مسرت ہلالی اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پرمشتمل دورکنی بنچ نے مردان کے شہری کاقومی شناختی کارڈبلاک کرنے کے خلاف دائررٹ پرنادراحکام سے جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے پیرکے روز مردان کے شہری کی جانب سے دائررٹ کی سماعت شروع کی تو اس موقع پران کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گذارپاکستانی شہری ہے اوراس کے آباؤاجدادکاتعلق بھی مردان سے ہے تاہم نادراحکام نے سکیورٹی ایجنسی کے کہنے پر ان کے شناختی کارڈ بلاک کئے ہیں اورانہیں مہاجرقرار دیاگیاہے کیس کی سماعت کے موقع پر نادرا کا نمائندہ عدالت میں پیش ہوا اوربتایاکہ درخواست گذار کو ڈی ایل سی کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا ہے، وہاں سے کلیئرنس کے بعد کارڈ جاری کردیا جائے نادراکے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نادرا، ڈپٹی کمشنر، آئی ایس آئی، آئی بی اور سپیشل برانچ پر مشتمل کمیٹی شہری کے بلاک کارڈ سے متعلق فیصلہ کریگی جس پردرخواست گذار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ڈی ایل سی کے روبرو پیشی تک رٹ کی سماعت ملتوی کی جائے جس پرفاضل بنچ نے سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کردی۔