جندول تحصیل منڈامیں 9کروڑ 24لاکھ سے زائد کا بجٹ پیش
جندول (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جندول تحصیل منڈا سال 2019 -20کیلئے تحصیل ناظم منڈہ ہمایون خان نے کل 9کروڑ24 لاکھ 4ہزار330 روپے کا بجٹ کونسل کے سامنے پیش کی گئی۔نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے 5 کروڑ 94 لاکھ جبکہ غیرترقیاتی اخراجات کے مد میں 2 کروڑ 23 لاکھ 4 ہزار 330 روپے رکھے گئے۔جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے 1کروڑ70 لاکھ روپے مختص کی گئی۔گز شتہ روزنائب ناظم حسن علی شاہ کے سربراہی میں تحصیل کونسل منڈہ کابجٹ اجلاس منعقدہوا۔جس میں تحصیل کونسلر مولانانورشیرین،ٹی ایم اومحمدفیضان،کے پی اومحمدسہیل،ٹی یوایف محمد روز،حق نوازاوردیگرمیڈیاکے نمائدے موجودتھے۔اس موقع پر تحصیل ناظم ہمایون خان نے مذکورہ بجٹ کونسل کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ اپنے چار سالہ کارکردگی پر بھی بحث کی گئی۔انہوں نے کہاکہ تحصیل منڈہ میں میگاپراجیکٹس میں باب جندول،مختلف بازاروں میں سولر لائٹس،سلاٹر ہاؤس،ڈمپنگ گراؤنڈ،صفائی کیلئے مشینری میں ٹریکٹر،ٹرالی ٹینکر،سوزوکی،ٹی ایم اے کیلئے دوعددگاڑیاں شامل ہیں،روزانہ کے بنیادپر صفائی بازار منڈہ،ڈسٹ بین کی تنصیب اور سنیٹری ورکرز کی بھرتی شامل ہیں۔اس طرح ٹی ایم اے سٹاف کے بھرتی بھی شامل ہیں۔تحصیل منڈہ میں واٹر سپلائی سکیمیں،ٹیوب ویلزکی تعمیر،ہینڈپمپس کی تنصیب،پی سی سی روڈز،ڈھیرانوں کی پختگی وصفائی،بیوٹی فیکیشن میں ضلع دیر میں بہترین کارکردگی پر ڈی سی لوئر دیرسے کارکردگی سرٹیفیکیٹ وصول کی۔انہوں نے کہا کہ صفائی کے حوالے سے اگاہی مہم واکس اور اس طرح کلین اینڈ گرین پاکستان مہم واکس بھی کی گئی۔نوجوانوں کیلئے سپورٹس گالا اور ٹورنامنٹس میں کھیلاڑیوں کے حوصلہ افزائی نقد انعامات کی فراہمی،سپورٹس سامان اور کھیلاڑیوں کیلئے کٹس کے فراہمی شامل ہیں۔اسکے علاہ منڈہ ہسپتال میں پولیس گارتھ کی منظوری،ہسپتال میں 24گھنٹے ایمرجنسی سروس بحالی،ڈاکٹروں کے تعداد6 سے 26 کردی ہیں،لیبرروم کو فنکشنل کرنا،ہسپتال میں سولر سسٹم فراہم کرناشامل ہیں۔انہوں