منشیات فروشی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،ڈی پی او پبی

منشیات فروشی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،ڈی پی او پبی

  



پبی (نما ئندہ پاکستان) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) منصور امان کے خصوصی ہدایات پر اور DSP پبی سرکل خالد خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او اکبرپورہ جمشید خٹک نے منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں تیزکردی کسی کو بھی علاقے میں منشیات فروشی کی اجازت نہیں دی جائے گی سماج دشمن عناصر علاقے کو فوری طورپر چھوڑ دے منشیات فروخت کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیاجائے گا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) منصور امان کے خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی پبی خالد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او اکبرپورہ جمشید خٹک نے تمام علاقوں کی ناکہ بندی کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیزکردی خوشمقام، اختراباد، بالو اور دیگرعلاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کی مہم تیز کردی جس کی وجہ سے منشیات فروشوں نے اپنے اڈے بند کرکے فرار ہوگئے علاقے میں امن وامان قائم کرنے کیلئے پولیس دن رات گشت کررہی ہے عوام کی جان ومال کی حفاظت یقینی بنایاجائے گا علاقے میں عوام نے سکھ کا سانس لے لیا ہے عوام نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا کیونکہ دن رات کاروائیوں سے علاقے میں جرائم کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...