تحصیل کونسل پور ن میں 17کروڑ 77لاکھ 86ہزارسے زائد کا بجٹ پیش

تحصیل کونسل پور ن میں 17کروڑ 77لاکھ 86ہزارسے زائد کا بجٹ پیش

  



پورن(نامہ نگار) تحصیل کونسل پورن کا بجٹ اجلاس سال 2019,20؁ کیلئے 17کروڑ77لاکھ 86ہزار852روپے کا بجٹ اتفاق رائے سے پیش بجٹ تحصیل ناظم راجہ عثمان خان نے پیش کیا جسے تمام اراکین نے اتفاق رائے سے منظور کرلیابجٹ اجلاس سے تحصیل ناظم راجہ عثمان خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم تحصیل پورن کا پانچوا اور آخری بجٹ پیش کرنے جارہے ہیں جوکہ مجموعی محاصل اور اخراجات پر محیط ہے موجودہ وسائل جو صوبائی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ ہے میں یہ کافی متوازن بجٹ ہے جس میں ترقیاتی فنڈز کیلئے بھی کافی حصہ مختص کیا گیا ہے نیز کوئی نیا ٹیکس بھی نہیں لگایا گیا اور مقامی طور پر مال مویشیوں کی افزائش نسل اور حفاظت کیلئے موثر اقدامات اٹھانے ہونگے جس سے ہم زرعی طور پر خود کفیل ہوسکتے ہیں امید ہے یہ بجٹ بھی پچھلی بجٹ کی طرح علاقے کی ترقی وخوشحالی کا باعث بنے گی انہوں نے کونسل کا شکریہ بھی ادا کیا اور مذید کہا کہ ہمارا ایمان ہے کہ ہم علاقے کی بے لوث خدمت کرتے رہینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر