ضلع کونسل مردان کے بجٹ میں کوئی نیاٹیکس نہیں لگایا جائیگا ، احتشام ایڈوکیٹ

  ضلع کونسل مردان کے بجٹ میں کوئی نیاٹیکس نہیں لگایا جائیگا ، احتشام ایڈوکیٹ

  



مردان ( بیورورپورٹ)ضلع ناظم احتشام خان اےڈوکےٹ اور نائب ناظم اسد علی کشمےری نے کہاہے کہ ضلع کونسل کے نئے مالی سال کے بجٹ مےں عوام پر نےا ٹےکس نہےں لگاےا جائے گا۔بجٹ مےں مدارس کے ذہےن طلباءکے لئے سکالر شپ ،ہسپتالوں مےں بنےادی ضرورےات کی فراہمی اور نوجوانوں کو ٹےکنےکل ٹرےننگ دےنے کے لئے بھی فنڈز مختص کئے جائےں گے۔ان خےالات کا اظہار انہوں نے پری بجٹ سےمےنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سےمےنار مےں تنظےم تاجران،کاشتکاروں،سماجی تنظےموں کے اراکےن نے شرکت کر کے بجٹ کے حوالے سے تجاوےز پےش کئے ۔ضلع ناظم احتشام خان نے کہاکہ نئے مالی سال کے بجٹ مےں باو¿لے کتے کے کاٹنے ،ذےابےطس اور ہیپاٹائٹس کے امراض مےں مبتلا لوگوں کو مفت وےکسئےن کی فراہمی کے لئے بھی خطےر رقم مختص کی جائے گی۔تحصےل ہےڈ کوارٹر ہسپتال تخت بھائی مےں اےمرجنسی ےونٹ کے قےام ،ہسپتال کی بےوٹےفکےشن اور دےگر طبی اداروں مےں عوام کو صحت کی بہتر سہولےات کی فراہمی کے لئے ضلعی حکومت اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری سکولوں مےں فرنےچر،ماربل سکاٹن،ڈےجےٹل لےبارٹری اور پی ٹی سی ممبران کے ٹرےننگ کے لئے بھی فنڈز مختص کئے جائےں گے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے ضلعی سطح پر نمائش کا اہتمام بھی کیا جائے گا اور پوزےشن ہولڈرز کاشتکاروں کو انعامات دےے جائےں گے۔سےمےنار مےں ڈسٹرکٹ اےجوکےشن افسر ذوالفقار الملک،ٹی اےچ کےو تخت بھائی کے مےڈےکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر کچکول،ڈسٹرکٹ سوشل وےلفےئر افسر سےد علی بخش،ضلع کونسل کے اراکےن حبےب رسول،سجاد خان،اشفاق احمد،سراج سکندر،واحد علی،قاضی بشےر،حاجی اورنگزےب ،سلےم خان،نصرت آرائ،انجمن کاشتکاران کے صدر نعمت شاہ روغانی،سماجی کارکن عارف احمد،اسد خان سمےت دےگر نے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے اپنی تجاوےز پےش کئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...