حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے ، شکیل احمد ایڈوکیٹ

حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے ، شکیل احمد ایڈوکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر مال شکیل احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے اور تمام دستیاب وسائل کو عوام کی فلاح و ترقی پربہتر طریقے سے استعمال مےں لا رہی ہے۔ان خےالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز اپنے حلقہ پی کے 18 میں عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ صوبائی وزیر شکیل احمد ایڈوکیٹ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وہ واحد نمائندہ جماعت ہے جس کے پاس عوامی مسائل کا حل موجود ہے اور اس سلسلے میں اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم کرکے صرف اپنا بیلنس اور ملک کا پےسہ بیرون ممالک کو باہر منی لانڈرنگ کے ذرےعے بھیجا جس کی وجہ سے ملکی معےشت اور ملکی خزانہ خالی کر گئے۔ انہوں نے کہا کہ دس سالوں میں دو سیاسی جماعتوں نے 30 ہزار ڈالر قرضہ لےا اور ملک کو مقروض کیا گیا لیکن پارٹی چےئرمین اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ وہ اس ملک کو پھر سے اپنے پا¶ں پر کھڑا کرکے اسلامی ریاست اور ترقی یافتہ ملک بنا کر دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اقتدار میں آتے ہی غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے حکمت عملی مرتب کر رہی ہے جن کے باعث جلد ہی عوام نماےا تبدےلی محسوس کرےنگے۔