بونیر ،قتل کے مجرم کو عمر قید اور جرمانہ کی سزا
بونےر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ملزم حبیب خان کو جرم ثابت ہونے پر ماڈل کورٹ بونےر نے عمر قید اور دس لاکھ ر روپے جرمانہ کی سزا سنائی ۔استغاثہ کی جانب سے فضل ہادی اسسٹنٹ پبلک پراسیکوٹر نے مقدمہ کی پیروی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گاگرہ کے حدود میں مورخہ 20/6/2018 کو اچیلئی شلبانڈئی میں ملزم حبیب خان نے اپنی بتیجی مسماة وزوری کو چھریوں سے وارکرکے قتل کیا تھا ۔ملزم کے خلاف تھانہ گاگرہ میں ایف ائی ار نمبر 1373 زیر دفعہ 302 درج ہوا ۔وکلاءکی جانب سے ماڈل کورٹ بونےر کے جج کاشف دلاور نے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنایا ۔