نوشہرہ میں عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائیگا ،وفاقی محتسب اعلیٰ

نوشہرہ میں عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائیگا ،وفاقی محتسب اعلیٰ

  



نوشہرہ(بےورورپورٹ)وفاقی محتسب اعلیٰ خیبرپختونخوا کے ریجنل ہیڈ فواد حنیف نے کہا ہے کہ تمام وفاقی سرکاری اداروں کے افسران کے خلاف عوامی شکایت پر ضرورکاروائی کی جائے گی وفاقی اداروں کے مقامی سربراہان عوامی خدمت کو شعار بناکر اپنی ڈیوٹیاں ایمانداری کے ساتھ سرانجام دے محکمہ واپڈا کی کمپنی پیسکو سمیت سوئی گیس، نادرا، پاسپورٹ، کسٹم، پی آئی اے، انکم ٹیکس، این ایچ اے ، ریلوے کے علاوہ دیگر اداروں کی تعمیراتی کاموں میں ناقص میٹریل کے استعمال پر ان اداروں کے افسران اور متعلقہ ٹھیکہ داروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اس سلسلے میں عوام اپنی شکایات وفاقی محتسب اعلیٰ ریجنل آفس پشاور کو بجھوائیں تاکہ متاثرہ اداروں اور عوام کے شکایات پر فوری کاروائی کی جاسکے ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ کونسل نوشہرہ میں وفاقی محتسب اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر منعقدہ عوامی شکایتی مہم کے موقع پر شکایات کنندہ گان اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں وفاقی محتسب اعلیٰ کی جانب سے ہفتہ وار عوامی شکایتی مہم کے سلسلے میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیاجائے گا جس میں عوامی مسائل کی بنیاد پر شکایات سن کر عوام کی داد رسی اور وفاقی اداروں کی اصلاح کی جائے گی انہوں نے کہا کہ یہ کھلی کچہریاں ویلج کونسل اور یونین کونسل کی سطح پر کئے جائیں گے اور باقاعدہ تشہیری مہم کے ذریعے عوام کو آگاہ کیاجائے گا انہوں نے کہا کہ زیادہ تر شکایات محکمہ واپڈا کی ترسیل کمپنی پیسکو کے خلاف آرہے ہیں لیکن عوام پیسکو کے علاوہ دیگر وفاقی اداروں کے خلاف بھی اپنی شکایات درج کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک سادہ درخواست پر شناختی کارڈ نمبر، موبائل نمبر اور شکایت درج کرکے پشاور ریجن آفس بجھوائیں جس پر فوری ایکشن لیاجائے گا اورتمام فیصلے چالیس دن کے اندراندر کئے جائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...