رائٹ ٹو انفارمیشن کے چیف کمشنر کا خپل کور فاو¿نڈیشن و سکول کا دورہ

رائٹ ٹو انفارمیشن کے چیف کمشنر کا خپل کور فاو¿نڈیشن و سکول کا دورہ

  



پشاور( سٹاف رپورٹر)رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن کے چیف کمشنر عظمت حنیف اورکزئی نے دورہ سوات کے دوران خپل کور فاو¿نڈیشن اور خپل کور ماڈل سکول کا دورہ کیا۔ محکمہ اطلاعات سوات کے ریجنل ڈائریکٹر غلام حسین غازی بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر سکول کے ڈائریکٹر محمد علی نے انہیں یتیم بچوں اور بچیوں کی تعلیم و تربیت اور کفالت کیلئے اپنے ادارے کے کردار اور سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ عظمت حنیف اورکزئی نے یتیم بچوں کی بہترین کفالت اور کردارسازی کیلئے خپل کورویلج پراجیکٹ کی بطور خاص تعریف کی اور اس ضمن میں صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ اپنے ادارے کی جانب سے بھی بھرپور تعاو¿ن کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اگلے دورہ سوات میں خپل کور ویلج کا بھی خاص طور پر دورہ کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...