باجوڑ کے سیاحتی مقامات کو میڈیا میں تشہیر کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر

  باجوڑ کے سیاحتی مقامات کو میڈیا میں تشہیر کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر

  



پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ باجوڑ میں جتنی قدرتی حسن سے مالا مال پر فضا ءسیاحتی مقامات کو سیاحوں کے آگاہی کے لیے ان مقامات کے بارے میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر تشہیر کیا جائے اور ساتھ ہی ان خوبصورتی مقامات کے ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر بھی وائرل کیاجائے تاکہ دنیا کے سیاحوں کو ان مقامات کے بارے میں پتہ چل سکے ۔یہ ہدایات انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر ضلع باجوڑ میں سیاحتی مقامات تک سیاحوں کی رسائی اور آگاہی کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی جبکہ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محموداحمد خان کے علاوہ محکمہ سیاحت کے نمائندوں کے علاوہ دیگر متعلقہ ضلعی محکموں کے افسران و اہلکاروں نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں ضلع باجوڑ میں پرفضاءسیاحتی مقامات سے سیاحوں کے اگاہی اور رسائی تک کے امور پر تفصیلی غور و حوض ہوگی اور مختلف فیصلے کئے گئے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبے میں سیاحت کے فروغ اور ترویج کے ساتھ ساتھ سیاحتی مقامات تک سیاحوں رسائی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے تاکہ سیاح ان پر فضاءمقامات سے صحیح معنوں میں لطف اندوز ہونگے اور سیاحت کے فروغ سے علاقے کے لوگوں کو روز گار کے ساتھ انکی معیشت بھی بہتر ہوجائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...