مٹہ: غیر قانونی موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف کارروائی ،سینکڑوں بند

مٹہ: غیر قانونی موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف کارروائی ،سینکڑوں بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مٹہ ( نمائندہ پاکستان ) صوبائی حکومت اور پولیس بالااحکام کی خصوصی ھدایات پر مٹہ تحصیل کی تمام پولیس تھانوں اور چوکیوں میں غیر قانونی موٹر سائیکلوں کی خلاف تاریخ کی کامیاب ترین کریک ڈاون سینکڑوں موٹر سائیکلوں کو تھانوں اور چوکیوں میں بند کردی ہزاروں موٹر سائیکل زیر زمین چلی گئی سڑکیں تاریخ میں پہلی بار موٹرسائیکلوں کی ریڑھ سے خالی ہوگئی عوام نے پہلی بار سکھ کا سانس لیا عوامی حلقوں نے کریک ڈاون کو مذید جاری رکھنے کی اپیل کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی صوبائی حکومت اور پولیس کو کامیاب کریک ڈاون پر خراج تحسین کی تفصیلات کی مطابق صوبائی حکومت اورپولیس کے اعلیٰ احکام کے خصوصی ھدایات پر گذشتہ روز مٹہ تحصیل میں سرکل ڈی ایس پی پیرسید خان کی نگرانی میں مٹہ تحصیل کے تین پولیس تھانوں اور تمام پولیس چوکیوں کی حدود میں غیر قانونی اور کم عمر موٹرسائیکلوں کی خلاف تاریخی کریک ڈاون کیا گیا جس میں موصول اطلاعات کی مطابق سینکڑوں موٹرسائیکلوں کو اب تک تینوں تھانوں اور پولیس چوکیوں میں بند کردی گئی ہے اور تاریخ میں پہلی بار عوام نے سکھ کا سانس لیکر تمام سڑکوں سے غیر قانونی موٹر سائیکل غائب ہوچکی ہے ادھر موصول اطلاعات کی مطابق پولیس تھانہ کا لاکوٹ کی حدود میں ایس ایچ او محمد زیب خان کے قیادت میں 59موٹر سائیکل پولیس تھانہ مٹہ کے ایس ایچ او بخت زادہ خان کے قیادت میں تقریبا 100موٹرسائیکل اور پولیس تھانہ شہیدان وینئے کے ایس ایچ او شہنشاہ خان کے قیادت میں بھی تقریباً سو تک موٹر سائیکلوں کو بند کردی گئی ادھر پولیس کے طرف سے ڈی ایس پی مٹہ سرکل پیرسید خان کے نگرانی میں ہونے والی کامیاب کریک ڈاون پر عوامی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کامیاب کریک ڈاون پر صوبائی حکومت پولیس کے تمام اعلیٰ احکام اور دیگر ذمہ داروں کا شکریہ ادا کرکے اس کامیاب کریک ڈاون کو مذید جاری رکھنے کا مطالبہ کیا دریں اثناءکامیاب کریک ڈاون کی وجہ سے پولیس تھانوں اور پولیس چوکیوںمیں جگہ کم پڑگئی ہے اور تمام سڑکیں بھی موٹر سائیکلوں کی ریڑھ سے خالی رہی اور سڑکوں پر ٹریفک بھی پہلی بار روان داوں رہی