شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری

شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری

  



الپوری¿( ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ ضلع بھر ہیڈ کوارٹر الپوری، بشام، چکیسر ، پورن، مارتونگ ومضافاتی علاقوں میں بجلی کی انکھ مچولی جاری ، غیر اعلانیہ ناروا لوڈ شیڈنگ نے عوام کے ناک میں دم کردیا ہے ، چھوٹے کاروبار شدید متاثر،ہسپتالوں اور سرکاری دفاتر میں بھی کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ۔ مریضوں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ، شانگلہ کے بشام اور مضافاتی علاقوں میں پانی کی قلت شروع ، ضلع بھر میں بجلی کی بندش جاری ہے جو کہ ناقابل برداشت ہوچکا ہے۔ عوامی حلقوں کا احتجاج کا امکان ۔شانگلہ میں فیکٹری ، کارخانہ ، انڈسٹری کے نہ ہونے کے باوجود گھنٹوں گھنٹوں بجلی لوڈ شیڈنگ عوام کے ساتھ امتیازی سلوک ہے ، شانگلہ کے ایک حصے میں موسم موزون ہوتا ہے تودوسری حصے میں جس میں بشام ، چکیسر ، سین کھڑی¿ کے دیگر علاقے شامل ہیں میں شدید گرمی کی لہر اور بجلی بندش نے عوام کو تنگ کردیا ہے ، دیدل کماچ ، نصرت خیل ، مارتونگ اور دیگر گرم علاقوں میں بجلی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بارہ بارہ گھنٹے تک ہے ۔ ادھر کوٹکی گریڈ سٹیشن کے فیڈرز پر گنجان آباد علاقوں کو لائن دینے کے بعد ےہ فیڈر گنجائش سے زیادہ لوڈ ہونے سے ایک طرف لوڈ شیڈنگ تو دوسری طرف ایک گھنٹے بجلی میں ہر پانچ اور دس منٹ بعد مین لائن ٹرف کرجاتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، الپوری اور مضافاتی علاقوں میں بجلی کی انکھ مچولی نے عوام کے ناک میں دم کردیا ہے جبکہ باقی ضلع میں گرمی کے لہر نے عوام کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے ، بجلی کی غیر اعلانیہ اور ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوامی حلقوں نے احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر