اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار

اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار

  



پشاور(کرائمز پورٹر) تھانہ متنی پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کا اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔سی سی پی او پشاور کریم خان کو اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت درہ آد م خیل سے بھاری تعداد میں اسلحہ وکارتوس پشاور اور بعدازاں پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی جس پر انہوںنے ایس پی صدر سرکل صاحبزادہ سجاد خان ¾ڈی ایس پی فضل واحد خان اور ایس ایچ او تھانہ متنی سید رسول خان کی نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل دی جنہوںنے متنی کوہاٹ روڈ پر ایک رکشہ نمبر آر آئی یو 1964کو روکا ورتلاشی لینے پر اس سے چار عد د کلاشنکوف ¾ایک عدد بارہ بور بندوق ¾دو عدد 44بور¾دو عدد تیس بور اور 12ہزار مختلف بور کے کارتوس برآمد کرکے ملزم سردار خان سکنہ بخشی پل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا

مزید : پشاورصفحہ آخر