پبی ،اے اے سی غیر قانونی شاپنگ بیگز کیخلاف کارروائی جاری

  پبی ،اے اے سی غیر قانونی شاپنگ بیگز کیخلاف کارروائی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی ( نما ئندہ ) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر- I نوشہرہ قمرنے تحصیل نوشہرہ میں رسالپور اور ر شکءکے بازاروں میں غیر قانونی شاپنگ بھگز کے استعمال کے سلسلے میںمختلف بازاروں پر چھاپے لگائے اور غیر قانونی شاپنگ بھگز ضبط کیے. اور ہدایات جاری کئے .کہ پولیتھن بھگز کے استعمال کو ختم کیا جاے اور بایوڈیگرے ڈبل شاپنگ بیگ کے استعمال کو عمل میں لایا جائے ورنہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی. ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-I نے اشیاءخوردنوش کی قیمتیں بھی چیک کئے ناقص صفائی،کم وزن،خودساختہ قیمتیں رکھنے اور سرکاری نرخنامہ نہ رکھنے والے دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا اور آئندہ کیلئے محتاط رہنے کی احکامات جاری کئے بصورت دیگر ان کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔