مردان میں گراں فروشوں کیخلاف کارروائی ،48 لاکھ کے جرمانے

مردان میں گراں فروشوں کیخلاف کارروائی ،48 لاکھ کے جرمانے

  



مردان ( بیورورپورٹ) محکمہ خوراک نے گراں فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے گذشتہ ماہ کے خصوصی مہم کے دوران مردان اورصوابی میں 45لاکھ سے زائد جرمانے وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرادیئے 42دکانداروں سے نمونے تجزیے کے لئے لیباٹری بجھوادیئے گئے محکمہ خوراک کے صوبائی وزیر الحاج قلندر لودھی کی خصوصی ہدایات پر فوڈ کے اسسٹنٹ ڈویژنل ڈائریکٹر امتیازمحمدخان کی نگرانی میںمردان اورصوابی میں ملاوٹ ،گرانفروشوں اورمقررہ قیمتوں سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کیاگیا ماہ جون کے دوران ضلع مردان ا مختلف بازاروں میں 310دکانیں چیک کی گئیں جن میں پچاس دکانداروںکو قصوروار ٹھہرایاگیا اوران کو 27لاکھ پندرہ ہزار ورپے جرمانہ کیاگیا اس طرح ضلع صوابی میں 250کے لگ بھگ دکانیں چیک ہوئیں جن میں 47دکانداروں مقررہ نرخوں سے زائد وصول کرنے اور نرخنامے نہ رکھنے پر 18لاکھ35ہزار روپے جرمانہ وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرادیاگیا محکمہ خوراک کے حکام کے مطابق ڈویژن بھر میں 92دکانداروں سے سمپل لے کر تجزیئے کے لئے لیبارٹری بجھوادیئے گئے ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...