محکمہ پولیس شہداءکے خاندانوں کیساتھ کھڑا ہے ،ڈی پی او چارسدہ

  محکمہ پولیس شہداءکے خاندانوں کیساتھ کھڑا ہے ،ڈی پی او چارسدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
چارسدہ(بیو ر و رپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان اللہ خان نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس اپنے شہداءکے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ پولیس شہداءکی قربانیوں کی وجہ سے خطے میں امن و استحکام آچکا ہے ۔ چارسدہ پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسڑکٹ پولیس سیکرٹریٹ میں کرائم ٹیرارزم جرنلسٹس فورم کی تعاون سے پولیس شہداءکو خراج تحسین پیش کرنے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی فضل شیر خان ،آر آئی فرہاد خان کرائم ٹیرارزم جرنلسٹس فورم کے صدر عظمت خان سمیت ڈی آرسی ممبران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خیبر پختون خوا پولیس کے شہداءکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈی پی او عرفان اللہ خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و استحکام میں سب سے بڑا کر دار پولیس کا ہے اور صوبے میں قیام امن کے لئے پولیس کے ہزاروں جوانوں نے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں جبکہ ہزاروں کے تعداد میں پولیس دہشتگر دانہ حملوں میں زخمی ہو چکے ہیں ،خیبر پختون خوا پولیس نے ماضی میں کم وسائل کے باوجوں دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کی تقریب کے انعقا دکا بنیادی مقصد پولیس شہداءکے ورثاءکو یقین دلانا ہے کہ محکمہ ان کی شہیدا ءکی قربانیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھے گا ۔اس موقع پر ڈی پی او نے یاد گار شہداءپر پھو ل چڑھائے اور انہیں سلامی پیش کرکے ان کی درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔