مٹہ ،چور 2 دکانوں کا صفایا کرکے رفو چکر ہوگئے

مٹہ ،چور 2 دکانوں کا صفایا کرکے رفو چکر ہوگئے

  



مٹہ(نمائندہ پاکستان)مٹہ بازار کے نواحی گاوں خریڑئی میں چوروں کا دو کریانہ سٹوروں کاصفایاکرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ،نامعلوم افراد کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کو مٹہ بازار کے نواحی گاوں خریڑئی میں نا معلوم چوروں نے دو کریانہ سٹوروں کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کے نقدی اور اشیاءچوری کرکے موقع کے جگہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اس کے بعد سٹورز مالکان محمد زیب سکنہ خریڑئی اور محمد حنیفہ سکنہ توتکے نے مٹہ تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کردی ہے۔سٹورز مالکان کے مطابق چوروں نے دوکانوں میں اندر سے لگے سٹیل تالوں کو توڑ کر قیمتی اشاءاور نقدی چوری کئے ہیں ۔سٹور مالک محمد زیب کے مطابق چوروں نے ان کے دوکان سے تیس ہزار روپے کے نقدی اور اشیا ءچوری کئے ہیں جبکہ محمد حنیفہ کے مطابق اس کا بیس ہزار روپے کا نقصان ہوا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...