اے سی پبی حلیمہ عبید کا پبی بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن
پبی ( نما ئندہ پاکستان) اے سی پبی حلیمہ عبید کا پبی بازار میں تجاوزات کے خلاف بھر پور سروس روڈ پر قائم تجاوزات کا خا تمہ متعدد افراد کو جیل بھیج دیئے آپریشن میں مقا می پو لیس اور ٹی ایم اے اہلکاروں نے حصہ لیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان نے خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پبی حلیمہ عبید نے تحصیل پبی میں مین جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف کے سروس روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کی اسسٹنٹ کمشنر حلیمہ عبید نے عارضی اور کئی مستقل تجاوزات فوری ہٹادیئے. اور سروس روڈ کے سڑکوں کو ہر قسم کے تجاوزات سے پاک کر دیا گیا اس دوران خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعد کو جیل بھیجا. اسسٹنٹ کمشنر مس حلیمہ عبید نے تمام دکانداروں اور تاجروں کو خبردار کیا کہ اگر اگلی بار دوبارہ بازاروں میں تجاوزات قائم کی گئی تو انکے خلاف مزید سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی تجاوزات کے خلاف آپریشن میں لوکل پولیس, ٹی ایم اے پبی, کے عملے نے بھی حصہ لیا.