کم وزن روٹی فروخت کرنیوالے سرکاری مہمان ہوں گے ،ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ

کم وزن روٹی فروخت کرنیوالے سرکاری مہمان ہوں گے ،ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ

  



پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز اقبال حسین نے انتظامیہ کے ذمہ دار افسران اور محکمہ خوراک کے اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ ضلع بھر میں کم وزن روٹی فروخت کرنے والے نانبائیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرکے انکے تندور کو سیل کرکے مالکان کو جیل بھیج دیا جائے۔یہ ہدایات انہوں نے مختلف اخباروں میں کم وزن روٹی فروخت کرنے کے بارے میں شائع ہونے والے خبروں پر فوری ایکشن لیتے ہوئے دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پرائس ریویو کمیٹی کے مقرر کردہ نرخوں اور وزن میں کمی و بیشی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گااور روٹی کی جو قیمت اور وزن کو ضلعی انتظامیہ نے مقرر کی ہے اس پر من و عن عمل ہونا چاہیے خلاف ورزی کے مرتکب نانبائیوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائیگی ۔ڈپٹی کمشنر اقبال حسین نے مزید کہا کہ ملاکنڈ میں خودساختہ اور مصنوعی مہنگائی پید اکرنے والوں کے خلاف عملی طور پر اقدامات جاری ہے ۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ز سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کے ہمراہ باقاعدگی سے روزانہ کی بنیاد پر مختلف بازاروں پر اچانک چھاپے مار کر کے اشیائے خوردنوش کی خودساختہ قیمتیں وصول کرنے والے دکانداروں کو گرفتار کرکے ان سے بھاری جرمانہ وصول کیا جاتاہے اور صارفین کو روزمرہ کے استعمال کی اشیاءخوردنوش کو سرکاری نرخنامے کے مطابق وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...