نوشہرہ ،ہماری زرعی اراضی سے پھاٹک کو دوسری جگہ منتقل کیا جارہا ہے ،مالکان

نوشہرہ ،ہماری زرعی اراضی سے پھاٹک کو دوسری جگہ منتقل کیا جارہا ہے ،مالکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نوشہرہ(بےورورپورٹ)اہلیان اضاخیل اور پیرپیائی کی زرعی وزرخیز زمینوں کو اونے پونے داموں حاصل کرنے کےلئے پرائیویٹ ہاو¿سنگ سوسائٹیز مالکان تھانہ اضاخیل کے پشت واقع ریلوے پھاٹک کو بندکرانے اور اسی پھاٹک کو غیرمناسب جگہ اپنی مفادات کی خاطر محکمہ ریلوے پشاور ڈویژن کے افسران کو رشوت اور ڈی سی نوشہرہ کو این او سی کے حصول کےلئے غلط بیانی کے ذریعے مس گائیڈ کرکے ریلوے پھاٹک نمبر KM1650/11-12(134) بندکیاجارہا ہے اور ہماری زرعی زمینوں سے پھاٹک کو دوسری جگہ منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ اہلیان اضاخیل اور اہلیان پیرپیائی کے ساتھ ظلم ہے ان خیالات کااظہار نوشہرہ اضاخیل کے رہائشیوں ڈاکٹر عطاءاللہ اعوان، شاد نبی اعوان، ظاہر حسین، سلیمان خان، فضل محمد، گل نواب اور ظاہر حسین نے نوشہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ اضاخیل کے پشت پر واقع پھاٹک نمبر KM1650/11-12(134) کو چند پرائیویٹ ہاو¿سنگ سوسائیٹیز مالکان اپنی ذاتی مفادات اور ڈی سی نوشہرہ سے این او سی کے حصول کےلئے غلط بیانی اور محکمہ ریلوے کے افسران کو رشوت دے کر منتقل کیاجارہا ہے جو کہ ہمیں کسی صورت منظور نہیں کیونکہ اس ریلوے پھاٹک کے دونوں اطراف ہماری ہزاروں کنال پدری جائیداد واقع ہے جس میں تقریباً 700 جرب اضاخیل 1000جرب پیرپیائی اور اسی طرح سینکڑوں جرب اراضی محکمہ تعلیم نوشہرہ کے نام پر انتقال ہے انہوں نے کہا کہ ڈی سی نوشہرہ کو جو این او سی اور پھاٹک منتقلی کے لئے تحریری درخواست دی گئی ہے وہ ایک بے بنیاد اور من گھڑت دستخط شدہ درخواست تھا کیونکہ درخواست پر جن جن افراد کے دستخط موجود ہیں ان میں سے کسی ایک کے نام پر بھی اراضی انتقال پایاگیا تو پھاٹک کی منتقلی سربہ چشم منظور انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے پھاٹک کی منتقلی میں ریلوے افسران کی دلچسپی سمجھ سے باہر ہے کیونکہ مذکورہ پھاٹک 50 دیہائیوں سے قائم ہیں لیکن اب محکمہ ریلوے پشاور ڈویژن کے افسران کو اضاخیل تھانہ کے پشت واقع ریلولے پھاٹک کی منتقلی کیونکہ سوجھی انہوں نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے خاطر ہماری زمینیں اور روزگار چھیننے کی کوشش کی جارہاہے جو کہ مقامی چھوٹے زمینداروں اور کاشتکاروں کا معاشی قتل عام تصور کیاجائے گا۔