باجوڑ، ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے والے پولیس پارٹی کیلئے انعام کا اعلان

باجوڑ، ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے والے پولیس پارٹی کیلئے انعام کا ...

  



باجوڑ(نمائندہ خصوصی) باجوڑ، ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے والے پولیس پارٹی کیلئے انعام کا اعلان۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پیر شہاب علی شاہ کے دفتر سے جاری ہونیوالے پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او باجوڑ پیر شہاب علی شاہ نے گزشتہ ہفتہ باجوڑ کے تحصیل خار کے علاقہ شنڈئی موڑ میں ضلع مہمند سے ضلع باجوڑ ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے والے پولیس پارٹی کیلئے نقدانعامات اور سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہیں۔ ڈی پی او پیر شہاب علی شاہ نے کہا ہے کہ باجوڑ کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم کررکھاہے منشیات فروشوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائیگی۔ یادرہے کہ چند دن قبل باجوڑ کے علاقہ شنڈئی موڑ کے مقام پر پولیس فورس نے ایس ایچ او منیر ذادہ اور حوالدار جاوید کے قیادت میں کاروائی کرتے ہوئے مہمند سے باجوڑ ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی تھی جبکہ ایک ملزم کو بھی گرفتار کیاگیاتھا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...