ٹانک،اے ڈی سی ریاض میانی اور تحصیلدار ساتھیوں سمیت بازیاب

ٹانک،اے ڈی سی ریاض میانی اور تحصیلدار ساتھیوں سمیت بازیاب

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیڈرل بورڈ آف ریو ینو ریاض میانی اور تحصیل دار گل دراز ساتھیوں سمیت بازیاب ہو گئے ہیں رہا ہونے والے افراد جنوبی وزیرستان انتظامیہ کے پاس پہنچ گئے ہیں واضح رہے کہ اے ڈی سی ایف بی آر ریاض میانی کو24 اپریل کی شب ٹانک میں ان کے آبائی علاقہ مرتضی سے اغواء کیا گیا تھا جس کے بعد اغواء کاروں نے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا جبکہ تحصیلدار گل دراز کو مارچ کے مہینے میں جنوبی وزیرستان کے علاقہ کوٹکیی سے اغواء کیا گیا تھا تحصیلدار کا تعلق بنوں سے تھا اور اور اس کو ڈیوٹی کے دوران اغواء کیا گیا تھا مذکورہ افراد کے اغواء ک ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کی تھی تاہم مذکورہ مغوی افراد کی رہائی کے محرکات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں ہیں۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...