کاروباری پارٹنر کو جعلی چیک دینے والے ملزم کی ضمانت کنفرم

کاروباری پارٹنر کو جعلی چیک دینے والے ملزم کی ضمانت کنفرم

  



پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس شکیل احمد ے کاروباری پارٹنر کو 43لاکھ روپے مالیت کے دوجعلی چیک دینے والے ملزم کو ضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے خضرحیات خزانہ ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم امان اللہ ساکن حاجی کیمپ پرالزام ہے کہ اس نے مدعی مقدمہ شاہدعلی کو 35لاکھ اور6لاکھ83ہزار روپے مالیت کے دوچیک دئیے تھے تاہم بنک اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے پر چیک باؤنس ہوگئے جس پرملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیاگیااورماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزم نے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی اورفاضل عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظورکرلی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...