ملاگوری قوم عبدالمالک قادری کے ساتھ ہے،شیر مت آفریدی

ملاگوری قوم عبدالمالک قادری کے ساتھ ہے،شیر مت آفریدی

  



خیبر (بیورورورٹ)پی کے 105 کے نامزاد امیدوار اورتنظم اہلسنت والجماعت کے حمایت یا فتہ امیدوار الحاج شیر مت خان آفریدی کا ملاگوری میں بڑا جلسہ منعقد کیا گیا جلسے میں سابق سینٹر سجادہ نشین حافظ عبدالمالک قادری نے بھی شرکت کی جلسے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ عبدلمالک قاری نے کہا کہ ملاگوری قوم نے ہر وقت انکی آواز پر لبیک کہا ہے پچھلے الیکشن میں ڈاکٹر علامہ نورالحق قادری الیکشن لڑنے کیلئے کھڑا تھا جسکو ملاگوری قو م نے ہر قسم تعاون کیا تھا اور ہزاروں دیکر کر کامیاب کیا تھا لیکن اس دفعہ صوبائی الیکشن کیلئے آلحاج شیر مت خان آفریدی نہیں بلکہ وہ خو د الیکشن کیلئے کھڑاہیں اور اب ملاگری قوم حافط عبدالمالک قادری کو ووٹ دینگے انہوں نے کہا کہ گزشتہ مہینے الحاج شاہ گل اور انکے سینٹر بھائی نے پریس کانفرنس میں قتل کے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگا ئے تھے اس لئے ملاگوری قوم انکے جھنڈے اتا رکر ووٹ نہ دیں انہوں نے کہا کہ انکے خاندان کے چار اور چھ رشتہ دار شہید کر دئیے گئے لیکن انہوں نے کسی پر بھی الزام نہیں لگا یاجلسے سے خطاب کر تے ہوئے آذاد امیدوار الحاج شیر مت خان نے کہا کہ ملاگوری قوم نے ثابت کردیا کہ وہ عبدالمالک قادری ے ساتھ ہیں اور انکے ساتھ ہر قربانی کیلئے تیا ر ہیں انہوں نے کہا کہ مد مقابل امیدوا ر الزامات لگا رہے ہیں کہ بازا رذخہ خیل نو گو ایر یا ہیں جو جھوٹ بول رہا ہیں بلکہ وہ باذار زخہ میں جا نہیں سکتے کیونکہ وہ وہاں کے عوام کا سامنا نہیں کر سکتا انہوں پانچ سالوں میں بازار ذخہ خیل میں کوئی کام نہیں کیا انہوں نے کہا کہ اکیس جولائی کو درباعالیہ میں مبار کباد وصول کر ینگے جلسے سے ملک عبدلرزاق آفرید ی،ملک عبدالمنان ملاگوری اور دیگر نے بھی خطاب کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...