پشاور،حیات آباد اور بورڈ بازار میں ٹیکسی ڈرائیوروں کی چاندی

پشاور،حیات آباد اور بورڈ بازار میں ٹیکسی ڈرائیوروں کی چاندی

  



پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور حیات آباد کے رہائشیوں کیلئے رات کے وقت بورڈ بازار سے ٹرانسپورٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے ٹیکسی ڈرائیورز نے خود ساختہ کرایہ وصول کرنا شروع کر رکھے ہے جسکی وجہ سے حیات آباد کو جانے والے شہریوں کو شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ انتظامیہ کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق شام ڈھلتے ہی پبلک ٹرانسپورٹ حیات آباد کے رہنے والوں کیلئے کوخواب بن جاتا ہے جبکہ بغیر ٹیکسی پرمٹ کی گاڑیاں بھاری پیسوں کے وعض کرایے اصول کرتے ہے۔یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک مسافر سے ٹیکسی والے قریب جگہ پر جانے کیلئے بھی 50روپے وصول کرتے ہے دوسری طرف انتظامیہ کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے۔حیات آباد کے رہاشیوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خود ساختہ کرایہ وصول کرنے والے بغیر ٹیکسی پرمٹ گاڑیوں کے ڈرائیوران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے

مزید : پشاورصفحہ آخر