مردان، منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، 3گرفتار، آئس، ہیروئن اور چرس بر آمد

مردان، منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، 3گرفتار، آئس، ہیروئن اور چرس بر آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان(بیورورپورٹ) پولیس نے منشیات کے 3بین الاقوامی سمگلروں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے بھاری مقدارمیں آئس، ہیروئن اورچرس برآمد کرلی،موت کے سوداگر مٹھائی کے ڈبوں میں منشیات سمگل کررہے تھے کہ پولیس نے انہیں دھرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجادخان نے اے ایس پی سٹی علی بن طارق او رایس ایچ اوتھانہ ہوتی مقدم خان کے ہمراہ ہنگامی میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ انہیں اپنی خفیہ ذرائع سے منشیات سمگلنگ کی اطلاعات موصول ہوئی تھی جس پر ایس پی آپریشن اور سٹی سرکل کے اے ایس پی کو ٹاسک سونپ دیاگیاتھا پولیس نے تھانہ ہوتی کی حدودمیں ناکہ بندی کررکھی تھی جہاں موٹرسائیکل پر سوار 3مشکوک افراد کو روک لیاگیاتلاشی پر مٹھائیوں کے ڈبوں سے 2کلو سے زائد آئس،1کلو ہیروئن اورایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجادخان نے بتایاکہ گرفتارملزمان کا تعلق ضلع چارسدہ سے ہے جن میں عباس ولد شاہ فیصل،محمد فیاض ولد فیض محمد ملنگ اور غلام مصطفی ولد انورشاہ ساکنان مندنی چارسدہ شامل ہیں مبینہ منشیات فروش گروہ ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں فروخت کرنے کے علاوہ بین الااقوامی گروہ سے بھی رابطوں میں تھے پولیس نے ان کا نیٹ ورک معلوم کرنے کے لئے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش شروع کردی ہے ڈی پی او نے بتایاکہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹاجائے گا موت کے سوداگر سے کوئی رورعایت نہیں کی جائے گی اور ضلع بھر میں پولیس کو منشیات کا قلع قمع کرنے کے لئے خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔