ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید عارف علی شاہ کا ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ کا دورہ

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید عارف علی شاہ کا ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید عارف علی شاہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ فسٹ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل ڈیرہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے تمام بارکوں اور باالخصوص زنان خانے اور منڈا خانے کو چیک کیا، اس موقع پر سپرنٹنڈ نٹ جیل بنیامین میاخیل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ہسپتال اور لنگر خانے میں بھی صفائی اور سہولیات فراہمی کو چیک کیا گیا اور تمام اتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا کسی قیدی یا حوالاتی کی طرف سے جیل انتظامیہ کے خلاف کوئی شکایت نہیں کی گئی۔ اس موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیمپ کورٹ کے دوران معمولی مقدمات میں قید14قیدیوں کی فوری رہائی کا حکم صادر کیا۔