نوشہروفیروز،غلط اوور ٹیک کرنے کے باعث کوچ الٹ گئی،10مسافر زخمی

نوشہروفیروز،غلط اوور ٹیک کرنے کے باعث کوچ الٹ گئی،10مسافر زخمی

  



نوشہروفیروز(صباح نیوز)کنڈیارو کے قریب قومی شاہراہ پر کراچی سے کشمیر جانے والی کوچ نمبر ایل ای سی 821الٹ گئی جس کے نتیجے میں 10مسافر شدید زخمی ہو گئے،موٹروے پولیس کنڈیارو نے بروقت پہنچ کر زخمیوں کو تعلقہ ہسپتال کنڈیارو اپنی گاڑیوں اور ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پہنچایا،ایس پی موٹروے پولیس سجاد حسین بھٹی ڈی ایس پی راشد علی شاہ ایڈمن آفیسر عبدالرشید سھتو موقع پر موجود رہے۔تفصیلات کے مطابق صبح دالی موری کے قریب قومی شاہراہ پر کراچی سے کشمیر جانے والی کوچ غلط اوور ٹیک کرنے کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 10 مسافر زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر موٹروے پولیس کے افسران نے کنڈیارو ہسپتال روانہ کیا،امدادی کارروائیوں میں ضلع پولیس ایدھی ایمبولینس نے موٹروے پولیس کا ساتھ دیا موٹروے پولیس کے افسران نے مزید بتایا کہ بس کے مالک اور ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...