خیبر پختونخو اسمبلی، 16قبائلی اضلاع کی نشستوں پر انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل 

خیبر پختونخو اسمبلی، 16قبائلی اضلاع کی نشستوں پر انتخابات کیلئے تیاریاں ...

  



پشاور (آ ئی این پی)خیبرپختونخوا اسمبلی میں پہلی بار قبائلی اضلاع کو نمائندگی دینے کے لیے انتخابات کل بروزہفتہ کو ہونگے، صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ انتخابی سامان کی تقسیم (آج) جمعہ سے شروع ہوگی۔تفصیلات کے مطا بق خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی 16 نشستوں کے لیے انتخابات کل بروزہفتہ کو ہونگے، متعلقہ اضلاع میں انتخابی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابی سامان کل تقسیم کیا جائے گا اور متعلقہ پولنگ اسٹیشنز کو بھجوایا جائے گا،قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے ایک ہزار 897پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 554 کو انتہائی حساس اور461 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین اور حساس قراردیا گیا ہے۔ حساس ترین پولنگ اسٹیشنز میں فوج کے جوان تعینات کیے جائیں گے،پولنگ ہفتے کے روز صبح 8 بجے شروع ہوگی اور شام پانچ بجے تک جاری رہے گی، 16 نشستوں کے لیے 297 امیدوار میدان میں ہیں، 28 لاکھ سے زائد ووٹرز صوبائی اسمبلی کے لیے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے جس میں خواتین ووٹرز کی تعداد گیارہ لاکھ 30 ہزار 529 ہے جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 16 لاکھ 71 ہزار305 ہے۔

انتخابات

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...