بنی گالا سے اجازت ملنے پر گرفتاریاں ہوتی ہیں، مرتضی وہاب

بنی گالا سے اجازت ملنے پر گرفتاریاں ہوتی ہیں، مرتضی وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرا چی (آ ئی این پی)مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرنے کا عمل انتہائی قابل مذمت ہے، جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ہم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں اور جب تک عدالت سے جرم ثابت نہیں ہوتا سیاسی حریفوں کو گرفتار کرنے کا عمل بھی قابل مذمت ہے۔ پی ٹی آئی رہنما ؤں کی جانب سے اشتعال دلانا قانون کے خلاف ہے۔ بنی گالا سے اجازت ملنے پر گرفتاریاں عمل میں لائی جاتی ہیں، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے رہنماوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری، فریال تالپور اور شاہد خاقان کے خلاف کوئی جرم ہے تو بتایا جائے،نیب اور وفاقی حکومت کو سوچنا چاہیے۔
مرتضی وہاب