سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اجلاس میں سینئرافسران لڑ پڑے
کراچی (صباح نیوز)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر میں اجلاس کے دوران سینئرافسران لڑ پڑے،کرپشن کے الزامات پر ایک دوسرے سے ہاتھا پائی، دیگرافسران کی بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش پر معاملہ کسی قدرٹھنڈا ہوا۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر میں سینئر افسران مشتاق سومرو اور سرتاج ملکانی میں ہاتھا پائی ہوتی رہی۔ ڈی جی ایس بی سی اے ظفر احسان افسران کے اجلاس کی سربراہی کر رہے تھے کہ اعلی افسران نے پہلے ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگائے اور بعد ازاں ہاتھا پائی شروع کر دی۔اس دوران دیگر افسران بیچ بچاؤ کرانے آئے اوردونوں کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کی کوشش کرتے رہے جس سے معاملہ ٹھنڈا ہوا۔
سندھ بلڈنگ