مریم نوازکی احتساب عدالت پیشی ، پولیس نے 12 کارکنوں کو گرفتار کر لیا

مریم نوازکی احتساب عدالت پیشی ، پولیس نے 12 کارکنوں کو گرفتار کر لیا
مریم نوازکی احتساب عدالت پیشی ، پولیس نے 12 کارکنوں کو گرفتار کر لیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف پیشی کیلئے احتساب عدالت پہنچ گئی  ہیں تاہم اس دوران ن لیگی کارکنان عدالت کے باہر جمع ہیں اور پولیس نے خواتین سمیت 12 لیگی کارکنوں کو گرفتار کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں مریم نواز کی طلبی نیب کی طرف سے دی گئی درخواست پر کی گئی ہے، جس میں نیب کی طرف سے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی پیش کی گئی کیلبیری فونٹ والی ٹرسٹ ڈیڈ جعلی قرار دیتے ہوئے سیکشن 30 کے تحت انہیں سزا کی استدعا کی گئی۔مریم نواز کی عدالت پیشی کے موقع پر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے جوڈیشل کمپلیکس کی سکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، کمپلیکس کے اطراف اضافی نفری تعینات کرنے کے علاوہ غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر مکمل پابندی ہوگی، میڈیا سمیت کسی بھی شخص کو موبائل لانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

مزید : قومی